شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیر کویت کا حلف اٹھا لیا
کویت سٹی (سچ نیوز) کویت کی نیوزایجنسی کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے امیر نے اپنے مختصر خطاب میں مرحوم امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں کویت کے مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کا جسد خاکی ایئر بس کے ذریعے امریکا سے لایا گیا، ان کی نماز جنازہ بلال بن رباہ مسجد میں ادا کی گئی۔