لاہور: (سچ نیوز) لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ راولپنڈی کے شیطان کو اپنے اعمال سے بو آ رہی ہے، چپڑاسی کی کوشش ہے کہ وزارت اطلاعات کی لاٹری لگ جائے، شیخ رشید نے اپنے ہر محسن کو ڈسا، عمران خان کیلئے ابھی زہر جمع ہو رہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیدا ٹلی کے اعصاب پہ نواز شریف اور شہباز شریف کا خوف طاری ہے، شیخ رشید جمہوریت کا ڈاکو ہے، آج کل پھر واردات کے چکر میں ہے۔
یاد رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا عمران خان کی غلطی تھی، انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف سپریم کورٹ ضرور جاؤں گا، یہاں چور مچائے شور کی فلم لگی ہوئی ہے، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے، شہباز شریف کو کرپشن کیسز میں زیادہ ملوث سمجھتا ہوں، اسحاق ڈار جعلی دستاویزات بنانے کے ماہر ہیں۔