شہر قائدچوتھے روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پارہ 39.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا تاہم گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی،محکمہ موسمیات

(رپورٹ بشریٰ جبیں جرنلسٹ)

شہر قائدچوتھے روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پارہ 39.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا تاہم گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی،محکمہ موسمیات

 

کراچی(رپورٹ بشریٰ جبیں جرنلسٹ) شہر قائداتوار کوچوتھے روز بھی شدید گرمی کی لپیٹ میی سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب پارہ 39.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا تاہم گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کارخ تبدیل ہونے کے سبب چھوتھےروز بھی کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا، صبح کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع ہونے اور بلوچستان کی ریگستانی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی وجہ سے شدید گرمی رہی گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ محسوس کی گئی۔شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کے باوجود حبس اور گھٹن رہی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے اور شام کے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔ صبح کے وقت کم سے کم پارہ 22.5 ڈگری رہا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 73 اور شام کو 20 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع گرم رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

Exit mobile version