نئی دہلی (سچ نیوز)شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف نئی دہلی اوربنگلورسمیت 10 بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، بھارتی پولیس نے احتجاج روکنے کیلئے طاقت کااستعمال کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائدمظاہرین کوگرفتارکرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے،نئی دہلی،اترپردیش سمیت مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیاجارہا ہے،پولیس نے 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا،احتجاج کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موبائل فون سروس بندکردی گئی۔
ادھر بھارتی ریاست آسام میں کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون کیخلاف مظاہرہ کیاجبکہ مہاراشٹر میں کانگریس نے شہریت قانون اورجامعہ ملیہ کے طلبا پر تشدد کیخلاف مظاہرہ کیا،جواہرلال یونیورسٹی کاطالب علم رہنما عمر خالد لال قلعہ کے قریب سے گرفتارکرلیاگیا،مودی سرکار نے بہار،آسام اور بنگال میں ٹرین سروس اور سڑکیں بندکردیں۔