شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں۔ ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔ شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو pic.twitter.com/0MEmKgOI2R
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 10, 2022
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ "شہباز گل نے اگر غلطی کی ہے تو معافی کیوں نہیں مانگ لیتے، کیوں ضدی عمران خان کی طرح ضد پر ڈٹے ہیں”؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز بٹ نے شہباز گِل کی عدالت میں پیشی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا، اور کہا کہ "ایسے مناظر دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے، شہباز گل کو اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کر کے معافی مانگنی چاہئے تاکہ معاملہ حل ہو”۔
دوسری جانب حنا پرویز بٹ نے شہباز گل کی گرفتاری پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟ادارے کے سربراہ کے خلاف فوج کو اکسانا کون سا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں”۔
شہباز گل نے جو کیا اس پر انہیں گرفتار نہ کرتے تو کیا پھولوں کے ہار پہناتے؟؟؟ ادارے کے سربراہ کیخلاف فوج کو اکسانا کونسا عقلمندانہ فعل تھا؟ اصل میں پی ٹی آئی کو بہت ڈھیل دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، اب تو ماشااللّہ انہوں نے تمام حدیں پار کر دیں۔۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 9, 2022