شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں، ان کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے ، شیخ رشید

شہباز شریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں، ان کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے ، شیخ رشید

اسلام آباد ( سچ نیوز ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہبا زشریف نواز شریف کے ضمانتی ہیں ، ان کے باہر جانے سے کیس متاثر ہوتا ہے ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ،کیس میں موجود باقی تمام ملزمان کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو جانے کی اجازت دی تو وہ سلطانی گواہ پر اثر اندا زہو سکتے ہیں ،شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بحری اور فضائی اداروں کو مطلع کر دیا ہے ، فیصلے کے خلاف شہبا شریف پندہ دن میں وزارت داخلہ میں درخواست دے سکتے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور اداروں میں کوئی اختلاف نہیں جنرل باجوہ سے خود بات کی ، میٹنگ میں شہباز شریف اور بلاول بھی موجود تھے ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج جمہوری اداروں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ ہے ، جس کی بھی حکومت ہو فوج منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہے

وزیر داخلہ نے کہا کہ شائد سب لوگ چھٹی پر تھے لیکن عمران خان کام کر رہا تھا ، عمران خان اپوزیشن کے بس کا کھیل نہیں ۔

Exit mobile version