شمالی کوریا کے پاس60نیوکلیئر ہتھیار ہیں: جنوبی کوریا

شمالی کوریا کے پاس60نیوکلیئر ہتھیار ہیں: جنوبی کوریا

سیول(سچ نیوز) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس اندازاً 60 جوہری ہتھیار ہیں۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کے اتحادی وزیر شومائیونگ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق شمالی کوریا کے پاس20 بموں سمیت 60جوہری ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں شمالی کوریا جوہری ریاست تسلیم کرلیا جائے گا بلکہ سیول کی یہ تجویز ہے کہ شمالی کوریا کو اس کے جوہری پروگرام سے دستبردار کرانے کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

Exit mobile version