اسلام آباد (سچ نیوز )دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی گھناﺅنے پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذات سے متعلق بھارتی بیان افسوناک ہے ، وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سے پاکستان کومایوسی ہوئی ، بھارت کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذات سے متعلق بھارتی بیان افسوناک ہے ، بھارت کی جانب سے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی سے پاکستان کو مایوسی ہوئی ۔ اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ ملاقات کے اعلان کے 24گھنٹے کے بعد منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ بھارتی اہلکار کی ہلاکت ملاقات کے اعلان سے دوروز قبل ہوئی تھی جبکہ اس پر پاک رینجرز کی طرف سے واضح طور پر کہا گیا تھاکہ اس واقعہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی طرف سے گھناﺅنا پرو پیگنڈا جاری ہے اور پاکستان ان تمام الزامات کو مسترد کرتاہے ۔
”شرم تم کو مگر نہیں آتی “دفتر خارجہ نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر بھارتی پرو پیگنڈے کا ایسا منہ توڑ جواب دیدیا کہ پاکستانی باغ باغ ہوجائیں گے
”شرم تم کو مگر نہیں آتی “دفتر خارجہ نے وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر بھارتی پرو پیگنڈے کا ایسا منہ توڑ جواب دیدیا کہ پاکستانی باغ باغ ہوجائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023