ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی سپورٹس اور ایکشن فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نئے بوائے فرینڈ کو سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق شردھا کپور نے بوائے فرینڈ روہن شریستھا کو اداکار فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کا بھی کام کرنے سے روک دیا ہے۔خیال رہے کہ شردھا کپور کے روہن شریستھا سے تعلقات سے قبل اداکار فرحان اختر سے تعلقات تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان 2018 کی پہلی سہ ماہی تک گہرے تعلقات رہے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔اگرچہ دونوں نے کبھی بھی شادی کی بات نہیں کی تھی، تاہم بھارتی میڈیا میں رپورٹس تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔اہم اچانک ہی فرحان اختر اور شردھا کپور کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔دونوں میں علیحدگی کے بعد جہاں شردھا کپور نے اپنے دیرینہ دوست فوٹوگرافر روہن شریستھا سے تعلقات بڑھائے، وہیں فرحان اختر نے بھی گلوکار شبانی ڈنڈیکر سے تعلقات استوار کرلیے۔اطلاعات ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کسی طرح کے کام کرنے سے روک دیا ہے۔بالی ووڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں ایک اور خبر رساں ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم اطلاعات ہیں کہ اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اطلاعات تھیں کہ شردھا کپور کے نئے بوائے فرینڈ کا اداکارہ کے پرانے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ فیچرز منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ تھا، تاہم اداکارہ نے انہیں ایسے کام کرنے سے منع کردیا ہے۔خیال رہے کہ شردھا کپور اس وقت ورون دھون کے ساتھ آنے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ سمیت ایک اسپورٹس اور ایکشن فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب فرحان اختر اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ بائیوگرافی فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی انہیں گلوکارہ شبانی ڈنڈیکر کے ساتھ بھی دیکھا جا رہا ہے۔
شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا
شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023