اسلام آباد: (سچ نیوز) سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر افسران کی دوڑیں لگ گئیں کہ کیسے حریم شاہ کیسے وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہوئی ؟ اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی عمارت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کیساتھ داخل ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ وزارت خارجہ کی عمارت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے ملاقاتیوں کے ساتھ داخل ہوئیں۔ حریم شاہ نے حلقے کے ملاقاتیوں کے لئے مختص کمرے کے ساتھ اندرونی ملحقہ روم کی طرف کھلنے والے دروازے کو استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں مٹر گشت، ویڈیو وائرل
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا معمول ہے کہ ہر چند دن بعد حلقے کے عوام سے وزارت خارجہ میں ملاقات کرتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے “کانسٹیچوُئنسی روم” کی انٹری الگ سے ہے، انہیں استقبالیہ پر جانا نہیں پڑتا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حلقے کے افراد کے ساتھ وزارت خارجہ آمد کا ریکارڈ مل گیا، حلقے کے ملاقاتیوں کے حریم شاہ کی آمد کے دن رسائی دینے والے اہلکار کی شناخت کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی وزارت خارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو،معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر افسران کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔ وزارت خارجہ نے حریم شاہ کی اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کیں تھیں۔ اس بات کا پتا چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلیئرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں؟
وزرارت خارجہ میں بھی ٹک ٹاک ویڈیو بننے لگی ہیں۔ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں وہ اس جگہ پہنچ گئیں تھیں جہاں اہم اجلاس ہوتے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزرات خارجہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔ غیر متعلقہ خاتون اتنی اہم جگہ تک کیسے پہنچی؟ اس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بغیر کسی خوف کے وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں گھومتی پھرتی رہیں اور صدارتی چیئر پر بھی براجمان ہوئیں۔
غیر متعلقہ خاتون کو کمیٹی روم تک پہنچنے کی اجازت کس نے دی؟ انہیں کیوں نہیں روکا گیا؟ اتنی حساس جگہ پر جہاں ملک کیلئے اہم فیصلے ہوتے ہیں، اس لاپرواہی کا ذمہ دار کون ہے؟ دیدہ دلیری کی اس حرکت نے سیکورٹی پر بھی کئی سوال کھڑے کر دیے تھے۔
ذرائے کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افسران کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ وزارت خارجہ نے حریم شاہ کی اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ اس بات کا پتا چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلیئرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ دیکھا جا رہا ہے جبکہ دفتر خارجہ کی انٹری لاگ بک کی بھی چھان بین کی جانے لگی ہے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ اس سے پہلے بھی حکومتی دفاتر میں کئی ایسی ویڈیو بنا چکی ہے۔ شہریوں نے خاتون کو ان حرکات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔