ممبئی(سچ نیوز) کروڑوں لڑکیوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے بالی ووکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کورین اداکار کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔سہانا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران اپنے چاہنے والوں سے براہ راست بات کی اور ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔ دوران گفتگو ایک مداح نے سہانا سے سوال پوچھا ’’آپ کون سے اداکار کے ساتھ باہر جانا پسند کریں گی؟‘‘ جس کے جواب میں سہانا خان نے کوریا کے معروف اداکار اور گلوکار سوہو کی تصویر شیئر کی اور کہا وہ سوہو کو بہت پسند کرتی ہیں اور اسی کے ساتھ باہر جائیں گی۔سوہو کا اصل نام کم جون میون ہے اور وہ جنوبی کوریا کے مقبول ترین بینڈ ’’ایگزو‘‘ کے لیڈ سنگر ہیں۔ سوہونا صرف بہترین گلوکار و اداکار ہیں بلکہ سونگ رائٹر بھی ہیں اس کے علاوہ وہ بے حد خوبصورت ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اپنے والد کی طرح اداکاری کے شعبے میں ہی کیریئربنانا چاہتی ہیں۔ سہانا نے حال ہی میں شیکسپیئر کے ڈرامے ’’رومیوجولیٹ‘‘ میں جولیٹ کا کردارادا کیاتھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔