شاہی خاندان چھوڑ نے والے ہیری اور میگھن کو کینیڈین پولیس نے جھٹکا دے دیا،نیامسئلہ کھڑاہوگیا

شاہی خاندان چھوڑ نے والے ہیری اور میگھن کو کینیڈین پولیس نے جھٹکا دے دیا،نیامسئلہ کھڑاہوگیا

لندن( سچ نیوز )برطانیہ کے شاہی خاندان کو چھوڑنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کیلئے ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیا، کینڈین پولیس نے انہیں سکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کرلی ۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈ ا کے وفاقی دفتر برائے عوامی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین پولیس لندن میٹروپولیس کے تعاون سے گزشتہ سال نومبر سے شاہی جوڑے کو سکیورٹی فراہم کررہی تھی۔لیکن کیونکہ اب ہیری اور میگھن شاہی خاندان کے سینئر اراکین نہیں رہے اس لئے انہیں عوامی فنڈز سے چلنے والے سکیورٹی ادارے سے لاکھوں ڈالرز خرچ کرکے تحفظ فراہم نہیں کیاجاسکتا۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے جنوری میں شاہی خاندان سے الگ ہونے کا حیران کن اعلان کیا تھا جس کے بعد شاہی خاندان میں مباحثہ بھی ہوا تاہم متفقہ طور پر شاہی خاندان نے ہیری اور میگھن کے فیصلے کااحترام کرتے ہوئے انہیں من پسند زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔

تاہم کینیڈین پولیس کی جانب سے سکیورٹی نہ ملنے پراب ایک نیا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے کہ آیا اب ان کی سکیورٹی کا خرچ برطانوی حکومت اٹھائے گی یا پھر انہیں ذاتی خرچ پر انتطام کرنا ہوگا۔

Exit mobile version