یروشلم(سچ نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر شام میں ایرانی فورسز کے خلاف بھرپور کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان دنوں وہ ایک بار پھر شام میں اپنی فوج کو ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاھو نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں ایران کا وجود ہمارے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔کنیسٹی کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف شام میں ایران کو نکیل ڈالنا ہے جو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ایرانی خطے سے نمٹنے کے لیے صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شام میں ہم اپنی فوج کو ایک بار پھر ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں۔نیتن یاھو نے توقع ظاہر کی ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے امریکا اسرائیل کی بھرپور مدد کرے گا۔
شام میں فوج کو ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں: نیتن یاھو
شام میں فوج کو ایران کے خلاف متحرک کر رہے ہیں: نیتن یاھو
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024