انقرہ(سچ نیوز) گزشتہ دنوں ترکی نے کرد شدت پسندوں سے نجات کے لیے شام پر حملہ کیا اور ترک افواج کرد جنگجوﺅں کے زیرقبضہ علاقے میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔ اب اس معاملے پر فرانس اور جرمنی نے ترکی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق دونوں مذکورہ ممالک نے ترکی کو اسلحے کی برآمد فوری طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جرمنی کے وزیرخارجہ ہیکو ماس کا کہنا تھا کہ ”شام پر ترکی کے حملے کے پیش نظر حکومت ترکی کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی نیا اجازت نامہ جاری نہیں کرے گی، کیونکہ یہ اسلحہ شام کے خلاف استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔“جرمن وزیرخارجہ کی طرف سے یہ بیان جرمنی میں کرد پناہ گزینوں کی ترکی کے خلاف ریلی کے بعد سامنے آیا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک میں سے جرمنی میں سب سے زیادہ کرد پناہ گزین مقیم ہیں۔ فرانس کی طرف سے بھی ترکی کو اسلحے کی برآمد روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کا بھی کہنا ہے کہ یہ اسلحہ شام کی کرد کمیونٹی کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ فرانس ایک مہم چلائے گا جس میں پورے یورپ کو قائل کیا جائے گا کہ وہ ترکی کو اسلحے کی فروخت روک دیں۔
شام میں فوجی کارروائی کے بعد فرانس اور جرمنی نے ترکی کو اب تک کا بڑا جھٹکا دیدیا، اعلان کردیا
شام میں فوجی کارروائی کے بعد فرانس اور جرمنی نے ترکی کو اب تک کا بڑا جھٹکا دیدیا، اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024