ممبئی (سچ نیوز)بالی وڈ ادکار رنویر سنگھ اپنی شادی کے سوال پر شرماگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر لائیو وڈیو چیٹ کے دوران کامیڈین تنمے بھٹ نے رنویر سے پوچھاکہ شادی کب ہے؟ جس کے جواب میں وہ حیرت زدہ ہوئے اور پھر شرماسے گئے۔ انہوں نے اس سوال کا کوئی خاص جواب نہیں دیا۔کہا جا رہا ہے کہ رنویر اور دیپیکاپڈوکون نومبر میں شادی کریں گے تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔