ممبئی(سچ نیوز) شادی کے متعلق درجنوں کیا سینکڑوں لطیفے مشہور ہیں اور لوگ ان میں نت نیا اضافہ کرتے رہتے ہیں اور لوگ ان سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں لیکن بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا مہنگا پڑ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سشمیتا سین، جو تمام عمر شادی سے دور بھاگنے کے بعد بالآخر خود سے کئی سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول کی محبت میں گرفتار ہیں اور دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ اسی حوالے سے گزشتہ دنوں سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کے متعلق ایک لطیفہ سنایا جس کا مقصد شادی روہمن سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔سشمیتاسین نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”جس شخص نے بھی شادی ایجاد کی وہ کوئی بہت نامعقول انسان تھا۔ میں ’تم‘ سے محبت کرتی ہوں اور اس معاملے میں حکومت کو بھی ملوث کرنے جا رہی ہوں تاکہ تم مجھے چھوڑ کر نہ جا سکو۔“سشمیتا سین نے تو ازراہِ مذاق یہ بات کہی لیکن انٹرنیٹ صارفین نے اسے سنجیدہ لے لیا اور اداکارہ کو کھری کھری سنانی شروع کر دیں۔ دیپالی داس نامی لڑکی نے کمنٹس میں لکھا کہ ”شادی ذاتی پسند و ناپسند کا معاملہ ہے۔ آپ کو پسند ہے تو شادی کر لیں، نہیں پسند تو نہ کریں لیکن اپنی رائے کو دوسروں پر مسلط نہ کریں۔“شیوانی سنگھ نامی خاتون نے کہا کہ ”یہ لطیفہ ہے؟ یہ پوسٹ پڑھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ بہرحال بعض اوقات ہم غیرارادی طور پر ایسی بات کہہ جاتے ہیں جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔آپ سے بھی ایسا ہی سرزد ہوا۔“روی دیول نے لکھا کہ ”انتہائی مضحکہ خیز، اس طرح کے حسِ مزاح کی کوئی بھی تعریف نہیں کر سکتا۔“ دوسری طرف بعض لوگ سشمیتا کے دفاع میں بھی آگے آئے۔ انہی میں سے ایک شخص نے لکھا کہ ”سشمیتا سین نے ازراہ تفنن ایک فقرہ کہا ہے۔ اسے اس حد تک آگے لیجانے اور ایک ایشو بنانے کی قطعاً ضرورت نہیں۔“
شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا
شادی کے بارے میں لطیفہ سنانا سشمیتا سین کو مہنگا پڑگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023