ممبئی(سچ نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے اپنی شادی کی تقریب میں رنبیر کپور کے نہ آنے پر خاموشی توڑ دی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ رنبیر کے نہ آنے پر حیرت زدہ نہیں ہیں۔دپیکا پڈوکون نے اٹلی میں رنویر سنگھ سے شادی کے بعد بھارت کے شہر ممبئی میں یکم دسمبر کو شادی کے استقبالیے کی تقریب منعقد کی تھی جس میں بالی ووڈ سے وابستہ کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی لیکن ان کے سابق بوائے فرینڈ اور معروف اداکار رنبیر کپور نے اس پارٹی میں شرکت نہیں کی۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ استقبالیے سے قبل ہمارے درمیان بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد سے ہماری درمیان کوئی بات نہیں ہوئی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ رنبیر کی عدم شرکت پر حیرت زدہ نہیں ہوں، دوستی کا جو رشتہ ہم شیئر کرتے ہیں وہ اس رشتے کی خوبصورتی کا اظہار ہے جہاں بغیر کچھ کہے بہت کچھ کہہ دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن پھر دونوں کا بریک آپ ہو گیا جس کے بعد دونوں فلمی ستاروں نے اپنی دوستی برقرار رکھی ۔
شادی کے استقبالیے میں رنبیر کے نہ آنے پر حیرت نہیں ہوئی :دپیکا پڈکون
شادی کے استقبالیے میں رنبیر کے نہ آنے پر حیرت نہیں ہوئی :دپیکا پڈکون
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023