شادی کی خبروں پرراکھی ساونت نے بھی خاموشی توڑ دی

شادی کی خبروں پرراکھی ساونت نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی (سچ نیوز) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی خبریں ان دنوں خوب گرم ہیں تاہم انھوں نے ان خبروں کو من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے کچھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کرنے والی ہیں اور اپنی زندگی کے اہم ترین ایونٹ کا نہ صرف اعلان کریں گی بلکہ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور میڈیا کو بھی مدعو کریں گی تاہم ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے میں نہیں آیا۔دوسری جانب راکھی ساونت کی سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر شئیر کی گئی ہیں جن میں وہ شادی کا لباس زیب تن کیے اور ہاتھ میں مہندی لگائے کھڑی ہیں، ان کے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ بھی موجود ہے۔ ان تصاویر کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ یہ انکی شادی کی تصاویر ہیں جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد شریک ہوئے۔راکھی ساونت نے شادی کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انکے ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر ہیں جو انھوں نے ایک ایک کمپنی کے لئے حال ہی میں مکمل کروایا، انھوں نے شادی نہیں کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ لوگ انکی شادی کے بارے میں جھوٹی خبریں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ اگر کوئی انگوٹھی پہن لے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اسکی شادی ہو گئی ہے۔

Exit mobile version