ممبئی (سچ نیوز)بھارت میں نوبیاہتاجوڑے کو دوستوں نے شادی والے دن پیاز تحفے میں دے دی۔ ریاست تامل ناڈو میں دولہا دلہن کو دیے گئے اس تحفے نے تقریب میں موجود مہمانوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق دولہا کے دوستوں نے تقریب کے دوران پیاز تحفے میں دی اور تصویر بھی کھنچوائی۔ جسے وہاں موجود لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دوست نے بتایا کہ انہوں نے دولہا دلہن کو ڈھائی کلو پیاز تحفے میں دی جو کہ 500 روپے میں خریدی تھی۔ان دنوں میں بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیاز کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو ہے۔