نئی دہلی ( سچ نیوز ) شادی میں دولہے کا جوتا چھپانے کی رسم ایک خاندان کو اس وقت مہنگی پڑ گئی جب ایک دولہے نے خود اپنی شادی سے انکار کردیا اورکچھ دلہن والوں کی طرف کی خواتین کو زدو کوب بھی کیا گیا۔یہ واقعہ اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے سیسولی گاو¿ں میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دولہے کے ہونے والے سالیوں نے دولہے کا جوتا چھپالیا اوراس کے بدلے میں وہ رقم کا مطالبہ کرنے لگے۔دولہے نے کئی مرتبہ جوتا واپس لوٹانے کا مطالبہ کیا لیکن اس کی ہونے والی سالیوں نے بغیر رقم ادا کیے جوتا دینے سے انکار کردیا۔ اس پر 22سالہ وویک کمار نے غصہ میں آکراپنی ہونے والی سالیوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔دولہا دولہن کے رشتہ دار دولہے کو خاموش کروانے کی کی کوشش کرنے لگے لیکن شدید غصہ میں دولہا نے دلہن کے کسی بڑے رشتہ دار کو تھپڑ رسید کردیا۔یہی نہیں دولہے نے شادی کرنے سے انکار تک کردیا۔ کئی آدمیوں پر مشتمل بارات کو واپس بھیج دیا گیا۔ معاملہ کو ٹھنڈا کروانے کے لیے پولیس سے مدد لینی پڑی۔اسی دوران دلہن والوں نے دس لاکھ روپے نقد رقم بطور جہیز دینے کی پیشکش کی اور شادی نہ توڑنے کی خواہش ظاہرکی۔ جس پر دولہا اور اس کے رشتہ داروں نے قبول کرلیا۔اسٹیشن ہائوز آفیسر وریندر کسانا نے بتایا کہ ہمیں کسی کی بھی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ دولہا و دولہن کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن کے باہر ہی معاملہ سلجھالیا۔واضح رہے کہ ہندوستان میں بطور مزاح سالیاں دولہے کا جوتا چھپاتی ہیں۔پھر وہ کچھ دولہے سے کچھ رقم لے کر جوتا واپس کرتی ہیں۔