سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہم ،ذرا سی کوتاہی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے :ڈاکٹر سلمان شاہ

سی پیک پاکستان کے لئے بہت اہم ،ذرا سی کوتاہی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے :ڈاکٹر سلمان شاہ

اسلام آباد(سچ نیوز)سابق وفاقی وزیرخزانہ اور معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی  راہداری (سی پیک) پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، سی پیک میں ہر چیز باقاعدہ طریقے سے ہونی چاہیے کیونکہ ذرا سی کوتاہی بھی ہمارے ملک کے لئے بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ ملک  کو سی پیک سے بہت فائدہ حاصل ہو گا کیونکہ یہ ایک منصوبہ نہیں بلکہ ایک وسیع تصور (کانسیپٹ) ہےتاہم  شفاف چیزوں کو غیر شفاف کر دینا ہمارے ملک میں ایک مسئلہ ہے اور سی پیک جیسا منصوبہ بھی اسی کی نذر ہو گیا ہے، یہ ایک بہت بڑا معاہدہ ہے جو ہر وزارت اور ادارے پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہسی پیک میں ہر چیز باقاعدہ طریقے سے ہونی چاہیے کیونکہ ذرا سی کوتاہی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔

Exit mobile version