کوئٹہ(سچ نیوز)نوشکی کے علاقے خیرانیہ ناکے میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن کیا ہے،سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آورہلاک ہو گیا جبکہ11مشتبہ افرادکوگرفتارکر لیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد سے اسلحہ ،دستی بم اور گاڑیاں برآمدکر لی ہیں،سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آورہلاک ہو گیا جبکہ11مشتبہ افرادگرفتارکو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔