سینئر وزیر عاطف خان سے عہدہ لینا صوبے سے سیاحت کا خاتمہ ہے

خیبر پختون خواہ سیاحت کی فروغ میں عاطف خان کی اہم کردار ہے

جرمن(چیف اکرام الدین سچ نیوز)خیبر پختونخوا محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت، آثار قدیمہ، امور نوجوانان کی عاطف خان کے دور کی کارکردگی رپورٹ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیاحت کی اہمیت کے پیش نظر صوبے میں سیاحت کا بجٹ 2.605 بلین روپے سے بڑھا کر 5.907 بلین روپے کردیا گیا سوئٹزر لینڈ میں بدھا کے مجسمے کی کامیاب نمائش کی جس سے بدھ مت پیروکاروں کی خیبر پختونخوا آمد میں اضافہ ہوا اور مذہبی سیاحت کو فروغ حاصل ہوا اسکے علاوہ ورلڈ بنک سیاحت کے فروغ کے لیے اضافی 17 بلین روپے فراہم کرے گی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سہولت کے لیے محکمہ سیاحت اور آرکیالوجی میں موبائل ایپلیکشن متعارف کی گئی ہے خیبر پختونخوا ٹورزم اور کلچر اتھارٹی کا بل کابینہ سے پاس کرایا گیا ہے۔جس سے جدید تقاضوں کے مطابق سیاحت وکلچر کے فروغ میں مدد ملے گی۔سیاحوں کی سیکیورٹی اور سہولت کے لئے صوبے میں تربیت یافتہ ٹورزم پولیس کا قیام۔خیبر پختونخوا میں 174 ریسٹ ہاؤسز کے دروازے عوام کے لیے کھولے گئے ہیں جس کے لئے آن لائن بکنگ سسٹم کا اجراء کردیا گیا ہے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیاحتی تھنک ٹینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔صوبے کے تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے اور ترقی دینے کے لئے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔کیلاش کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثہ محفوظ بنانے کے لیے 56 کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں خواتین کے لیے انڈور جیمنیزیم اور کلچرل کمپلیکس بنانے کا سکیم متعارف کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں 5۔5 ارب روپے کی لاگت سے کھیلوں کی ایک ہزار چھوٹے بڑے گراونڈ بنانے کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے۔ پہلے سال میں پشاور میں 20 سکواش کورٹس کا منصوبہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔کے پی امپییکٹ چیلنج کے دوسرے مرحلے میں نوجوانوں کو اپناکاروبار شروع کرنے کے لئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ناران میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے یوتھ ہاسٹل کھول دیا گیا ہے۔پشاور میں فی میل یوتھ سنٹر کے لئے 4 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں خیبر پختونخوا میں بدھ مت کے تاریخی مقامات تک خصوصی بسوں کا اجراء کردیا گیا ہے جس کے تحت سیاحوں کے لئے 3 بسیں چلائی جارہی ہیں۔پہلے سال میں محکمہ سیاحت نے چھوٹے بڑے تقریبآ پندرہ فیسٹولز کا انعقاد کیا جبکہ کئی بین الاقوامی فیسٹولز میں شرکت کرکے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت امیج اجاگر کیا گیا صوبے میں چار نئے ٹورزم زونز کے قیام کے لئے انٹرنیشنل ٹینڈرز کا اجراء ٹورزم اتھارٹی کا قیام، ٹورزم پولیس کا قیام، ایک ہزار سپورٹس دیسی لیٹی ش کے قیام کا منصوبہ ان سب کے لئے فنڈز مختص قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد قبائلی اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹورزم زونز کی نشاندہی اور زونز کے قیام کے لئے عملی اقدامات، فنڈز مختص قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے اعزاز یہ کا اجراء نو سال بعد صوبے میں نیشنل گیمز کا انعقاد جس میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Exit mobile version