ممبئی (سچ نیوز) اداکارہ سارہ علی خان نے کارتک آریان سے دوستی کی خواہش ظاہر کی تھی جو پوری ہوگئی اور رنویر سنگھ نے ان کی کارتک سے ملاقات کروادی ۔ بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے رواں برس نومبر میں اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی اور اپنے والد کے سامنے ہی کہا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان سے دوستی کرنے کی خواہش مند ہیں۔سارہ علی خان نے والد کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہرے تعلقات اور دوستی کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔ان کی اس خواہش کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کے چرچے ہوگئے تھے اور بعد ازاں صحافیوں نے کارتک آریان سے بھی اس حوالے سے پوچھا تھا۔ڈان نیوز کے مطابق کارتک آریان نے نومبر میں ہی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ سارہ علی خان سے گہری دوستی کریں گے یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کافی ضرور پئیں گے۔کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا تھا اور ان کی خود سے دوستی کی خواہش سن کر ہنس پڑے تھے۔تاہم اب ایک ماہ بعد سارہ علی خان کی خواہش پوری ہوگئی اور وہ کارتک آریان سے مل گئیں۔سارہ علی خان کی یہ خواہش رنویر سنگھ نے پوری کی، جنہوں نے ایک تقریب میں کارتک آریان کو ان سے ملوایا۔انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب میں تینوں اداکار موجود تھے اور رنویر سنگھ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سارہ اور کارتک کی ملاقات کروائی۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے کارتک آریان کو سارہ علی خان سے ملوایا، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے سے نہ صرف ہاتھ ملایا، بلکہ ایک دوسرے سے گلے بھی لگے۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملاقات کرنے اور گلے لگنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرنے لگے۔بھارتی میڈیا میں ان دونوں کی پہلی ملاقات پر چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ اب ممکنہ طور پر دونوں میں تعلقات آگے بڑھیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا،خواہش پوری ہوگئی
سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا،خواہش پوری ہوگئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023