سیاہ فام امریکی جارج فلا ئیڈ کے قتل کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی

سیاہ فام امریکی جارج فلا ئیڈ کے قتل کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی

جارج فلوئیڈ کی کل ہوسٹن میں آخری رسومات،نیویارک ،پورٹ لینڈ سمیت امریکا بھر میں مظاہرے لندن میں مظاہرین نے گھٹنے ٹیکے ، 10 ڈائوننگ سٹریٹ کے قریب 13 پولیس افسر زخمی ، روم ،میلان میں ریلیاں

واشنگٹن،لندن(سچ نیوز) سیاہ فام امریکی جارج فلا ئیڈ کے قتل کیخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی،امریکا کے کئی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ،نیویارک میں ہزاروں افراد نے مین ہیٹن میں مظاہرہ کیا،واشنگٹن،ڈینور میں بھی احتجاج کیاگیا۔پورٹ لینڈ میں پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہو ئیں،نیویارک اور فلا ڈلفیا میں کرفیو ختم کردیاگیا۔آخری رسومات کیلئے جارج کی لاش کو ہوسٹن پہنچا دیاگیا۔کل آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔یورپ بھر میں مظاہرے جاری ہیں،لندن میں ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور نسل پرستی وائرس ہے کے نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے سفارتخانے کے سامنے علامتی طور پرگھٹنے ٹیکتے ہوئے نومنٹ تک خاموشی اختیار کی، مظاہرین نے ونسٹن چرچل کے مجسمے پر فاشسٹ کے الفاظ تحریر کردیئے ،سنٹرل لندن میں مظاہرین صبح سے ہی جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ،احتجاج مجموعی طور پر پرامن رہا لیکن ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔لندن پولیس چیف کے مطابق ان جھڑپوں میں 13پولیس افسر زخمی ہوئے ،جن میں سے 2شدید زخمی ہیں۔ایک پولیس اہلکار جھڑپوں کے د وران گھوڑے سے گرگیا جس پر اس کی سرجری ہوئی۔برطانوی شہر برسٹل میں مظاہرین نے 17ویں صدی کے غلام تاجر کا مجسمہ گرا دیا۔روم اور میلان میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ،کوپین ہیگن میں بھی بڑی ریلی نکالی گئی۔

Exit mobile version