سیاسی دباﺅ کی شکایت پرڈی سی راجن پور اور ڈی سی چکوال کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا بڑافیصلہ ، شوکاز نوٹس جاری

سیاسی دباﺅ کی شکایت پرڈی سی راجن پور اور ڈی سی چکوال کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا بڑافیصلہ ، شوکاز نوٹس جاری

لاہور (سچ نیوز) وزیر اعظم او ر وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوامی نمائندوں کی طرف سیاسی دباﺅ ڈالنے کے خلاف خطوط لکھنے والے ڈپٹی کمشنر ز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ ، شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ڈپٹی کمشنر چکوال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں افسران کو چین آف کمانڈ کی خلاف ورزی پر پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کمشنر راولپنڈی اور کمشنر ڈی جی خان کی سفارشات پر مبنی ہے جس کی بنا پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے۔

نجی نیوز چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق دونوں افسران کے خلاف پیدا ایکٹ کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیاہے اور اس حوالے سے ان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ وہ ارکان اسمبلی جنہوں نے مذکورہ افسران پر سیاسی دباﺅڈالا تھاان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

واضح رہے کہ ڈی سی چکوال نے وزیر اعظم کے نام خط لکھا تھا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان دلہ پر سیاسی دباﺅ کا الزام عائد کیا تھا۔ ڈی سی راجن پور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام خط میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار نصراللہ دریشک پر سیاسی دباﺅ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

Exit mobile version