اسلام آباد(سچ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ بلاول نے مجھے گالی دی ہے اور اگر عوامی سطح پرمجھ سے معافی نہ مانگی تو میں اس کی سیاست کا ستیا ناس کردوں گا ، میں تو اس کوپیار سے بلو رانی کہتاہوں ، میر ی کوئی عمر تو نہیں ہے کہ اس کے بارے میں برے جذبات رکھوں ،میرا نام شیخ رشید ہے اور میں سیاست کا ٹارگٹ کلر ہوں ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف پر بے شمار مقدمات ہیں ، وہ ایک غیر اخلاقی آدمی ہیں اور ایک غیر اخلاقی آدمی کو چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے طورپر تعینات نہیں کیاجا سکتا ہے ، اب دو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹیاں ہونگی ، ایک شہبازشریف کی کمیٹی ہوگی او ردوسری شیخ رشید کی ہوگی ، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں سب سے تجربہ کار آدمی میں ہوں ، شہبازشریف تو پہلی بار آئے ہیں، ان کو بے نقاب کرنے کیلئے تحریک انصاف کومیری ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں اور حکومت کا اتحادی ہوں ، عمران خان میرے دوست اور بھائیوں جیسے ہیں ، اس لئے میں گلہ شکوہ ان سے ہی کروں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف کے پیچھے سے رینجرز کی گاڑی ہٹائی جائے ، میں برداشت نہیں کرتا کہ چوروں کے پیچھے فوج کی گاڑی چلے ۔انہوں نے کہا کہ بلو رانی نے مجھے گالیاں دی ہیں ، میں نے تو بلاول کا نام لینا چھوڑا ہواہے ، بلاول کے لئے چار شادیوں کے رشتے آرہے ہیں، آپ کیلئے چار شادیوں کے رشتے آرہے ہیں؟ آپ بکواس بند کریں اور عوامی طور پر مجھے سے معافی مانگیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرانام شیخ رشید ہے اور میں سیاست کا ٹارگٹ کلرہوں ، میں چھوڑوں گا نہیں، جس کے پاس بلاول کی چابی ہے ، میں نے ا س کو بھی کہہ دیا ہے کہ بلاول عوام میں مجھ سے معافی مانگے نہیں تو میں اس کو چھوڑوں گا نہیں ، بلاول نے مجھے گالی دی ہے اور اگر عوام میں مجھ سے معافی نہ مانگی تو میں اس کی سیاست کا ستیا ناس کردوں گا ۔ بلورانی کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ میں تو اس کوپیار سے بلو رانی کہتاہوں ، میر ی کوئی عمر تو نہیں ہے کہ اس کے بارے میں برے جذبات رکھوں ۔