بارسلونا (ویب ڈیسک )سپین کی عدالت نے ماں کا قتل کر کے اس کا گوشت کھانے اور اپنے کتے کو کھلانے کے جرم میں ایک شخص کو پندرہ سال قید کی سزا سنا دی ۔تفصیل کے مطابق سپین کے شہر میڈرڈ میں 2019میں مجرم لبریتو سانچز گومز نے اپنی ماں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کیا اور پھرآری اورچھری کی مدد سے ٹکڑے کیے۔مجرم نے اپنی ماں کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے تھے ۔