سپر ماڈل انعم ملک نے سوشل میڈیا پر معروف ڈیزائنر پر انتہائی سنگین الزام لگادیا

سپر ماڈل انعم ملک نے سوشل میڈیا پر معروف ڈیزائنر پر انتہائی سنگین الزام لگادیا

کراچی(سچ نیوز) ’می ٹو‘ مہم کے تحت دنیا بھر سے اداکارائیں اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو منظرعام پر لا رہی ہیں اور اب پاکستان کی سپرماڈل انعم ملک نے ایک معروف ڈیزائنر پر ایسا سنگین الزام لگا دیا ہے جو اس انڈسٹری کا ایک اوربڑا مسئلہ ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ مسئلہ فنکاروں سے کام کروانے کے بعد معاوضہ ادا نہ کرنا ہے۔ انعم ملک کے ساتھ بھی گزشتہ دنوں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس پر انہوں نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”میں نے کبھی سوشل میڈیا پر انڈسٹری کے مسائل پر نہیں بات نہیں کی لیکن اب مجھے کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی۔“انعم ملک مزید لکھتی ہیں کہ”میں نے گزشتہ مہینے اپنی ساتھی ماڈل فروا کاظمی کے ساتھ ایک ڈیزائنر کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ اب وہ میری فون کالز بھی نہیں اٹھا رہی۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کرینہ، کنگنا اور دیگر بالی ووڈ سٹار اور انٹرنیشنل ماڈلز و اداکاراﺅں کو دینے کے لیے ان کے پاس پیسے ہوتے ہیں لیکن ہمیں دیتے وقت موت پڑتی ہے۔ میں پروفیشنل ماڈل ہوں۔ ہمیشہ وقت پر آتی ہوں اور پوری توجہ سے کام کرتی ہوں لیکن ملتا یہ ہے کہ ڈیزائنرز کال سننا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ یہ بہت ہتک آمیز رویہ ہے۔“’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ڈیزائنر ٹینا درانی ہیں جن کے متعلق انعم ملک بات کر رہی تھیں۔ انعم ملک کی اس پوسٹ پر شوبز کی کئی بڑی شخصیات بھی ان کے دفاع میں آگے آ گئیں۔ اداکار احسن خان نے انعم سے کہا کہ ”آپ لوگوں کو ایڈوانس میں کچھ رقم لے لینی چاہیے۔ آئندہ ایسے لوگوں سے محتاط رہنا۔“ رحمت اجمل نے کمنٹس میں لکھا کہ ”خوشی ہوئی کہ آپ نے اس مسئلے پر آواز اٹھائی۔ اور لوگوں کو بھی اس پر آگے آنا چاہیے۔“

Exit mobile version