سپریم کورٹ کا نوٹس

عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا

اسلام آباد (سچ نیوز)سپریم کورٹ کا نوٹس ، عوام کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں تحفہ مل گیا ،نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرتے ہوئے ان کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کر دی جس کے تحت پٹرول 4 روپے 26 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ،مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائیٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا ہے، اب پٹرول کی نئی قیمت 95.24 روپی. ہائی اسپیڈ ڈیزل 112.94 ،مٹی کے تیل کی83.96 اور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75.37 روپے ہوگئی ، حکومت کا کہناہے کہ اس سے قومی خزانے کو ماہانہ 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 12 بجے سے ہو گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کم کر دیا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔اس حوالے سے نگران وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے 9 فیصد کر دی گئی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر شرح 31 سے کم کرکے 24 پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد کم کرکے 12 فیصد کر دی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی شرح سے کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی تاہم اس سے حکومت کو 10 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسسے ملک میں معیشت کا پہیہ تیز انداز میں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہو گیا دوسری جانب وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نیا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 رروپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ پٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت 83 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔

Exit mobile version