اسلام آباد: (سچ نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
سپریم کورٹ میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعدد شقوں کے منافی ہے، حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے، نیب آرڈیننس معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی اور کہا درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔