اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نظر ثانی کے نئے قانون ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ آج سنائے گی،عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ 19 جون کو محفوظ کیا تھا ۔
یاد رہے کہ پنجاب الیکشن کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بینچ پر اعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بینچ سنے گا۔