سٹاک ہوم ( سچ نیوز ) یورپی ملک سویڈن میں ایک شدت پسند عیسائی گروپ کی جانب سے قرآن کریم نذرِ آتش کرنے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی گئی، واقعہ پیش آنے پر مسلمانوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں اللہ کے پاک کلام قرآن کریم فرقان حمید کونذر آتش کرکے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ اس واقعے کے خلاف جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مالمو میں مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور کئی جگہوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے قرآن کریم کو آگ لگانے والے تین افراد کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی مہاجرين مخالف پارٹی ‘ہارڈ لائن‘ کے رہنما راسموس پالوڈن بھی قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے والی پارٹی میں شرکت کرنے والے تھے لیکن انہیں مالمو کے پاس سے حراست میں لے لیا گیا، ان پر پہلے ہی سویڈن میں داخلے پر 2 سال کی پابندی تھی۔ پيلوڈن وہی انتہاپسند سياست دان ہے، جس نے پچھلے سال قرآن کے اوراق کو خنزیر کے گوشت ميں لپيٹ کر نذر آتش کيا تھا۔ يہ واقعہ بھی ذرائع ابلاغ ميں توجہ کا مرکز بنا رہا۔