سویڈن حکومت کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہماری حکومت پاکستان سویڈن سے ہر قسم کا بائیکاٹ کرے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے۔
بشریٰ جبیں جرنلسٹ
(رپورٹ بشریٰ جبیں )
سویڈن حکومت کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ہماری حکومت پاکستان سویڈن سے ہر قسم کا بائیکاٹ کرے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کرے۔ سینٸر صحافی بشریٰ جبیں نےان خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سویڈن نے ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دل دکھائے ہیں ہم اس معاملے کی سخت مذمت کرتے ہیں،ہمارے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ تمام سیاسی اختلافات ایک سائیڈ پر رکھ کر سویڈن حکومت کو سخت پیغام دیں اور اس کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کیا جائے اور اقوام متحدہ میں بھی سویڈن حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں بھی آواز بلند کریں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر لاہور اور راولپنڈی میں ریلی نکالی گئی جس میں لاکھوں پروانے اسلام اور قرآن پاک کے دفاع میں سڑکوں پر نکل آئے۔
بشریٰ جبیں کا کہناہے کہ توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ توہین قرآن کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا گیا ہے۔ ایسے اقدامات کے خلاف مسلمان ممالک کو ملکر کھڑے ہونا چاہیے۔۔۔۔۔
ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بشریٰ جبیں کا مزید کہنا تھا کہ دائیں بازو کے ایک انتہا پسند کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنائونے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ آزادی اظہار کے لبادہ کو دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہےیہ اقدام ناقابل قبول ہے۔۔۔۔۔۔