خرطوم(سچ نیوز)سوڈان میں فوجی جہاز حادثے میں2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ام درمان شہر کے قریب پیش آنے والے اسے واقعے میں جہاز پر سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ تربیتی مشن پر تھا، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں پائلٹس کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دارفور میں سوڈانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی لینڈنگ کے وقت کریش کر گیا تھا۔ تاہم ا س واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا تھا۔