کراچی (سچ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک دن میں دوبار اضافہ کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونا 90 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت دو بار بڑھی اور 1150 روپے اضافے کیساتھ 90 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 975روپے اضافے کیساتھ 77 ہزار 832 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کیساتھ 1552 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔