لاہور (سچ نیوز )سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے ارشد خان (چائے والا )نے ایک مرتبہ پھر سے چائے بنانے کا کام شروع کر دیاہے اور وہ اسے نئے لیول تک لے جانا چاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی سماءنیوز کے مارننگ پروگرام میں ارشد خان نے خصوصی شرکت کی جس میں دورا ن وہ ایک ڈھابے پر کھڑے چائے بناتے رہے اور نمائندوں کے ساتھ اپنے مستقبل کے پلانز اور دیگر چیزوں کے بارے میں گفتگو بھی کر تے رہے ۔ارشد خان کا کہناتھا کہ میں نے دوسروں کیلئے چائے بنانا اس لیے شروع کی کیونکہ یہ میری شناخت ہے ، ماڈلنگ اور اداکاری کے کیرئیر کے باوجود چائے فروخت کرنے واپس آیا ہوں اور اس کام کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ارشد خان کا کہناتھا کہ درحقیقت میں چائے کے کاروبار کو آگے بڑھانا چاہتاہوں اور اس کیلئے ایک کیفے کھولنا چاہتاہوں ، جس کیلئے میں فی الحال ایک اچھے شراکت دار کی تلاش میں ہوں ۔انہوں نے بتایا پہلے وہ جس ڈھابے میں کام کرتے تھے اور ابھی جہاں یہ کام کررہے ہیں، وہ ان کی ملکیت نہیں اور وہ اسی لیے اپنا چائے کیفے کھولنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی تیار کردہ چائے فروخت کرسکیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ ایک زیرتکمیل فلم ‘ 24 آورز’ میں پاک فوج کے آفس میں ایک ایجنٹ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چائے والے کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن وہ آج کل کیا کر رہا ہے ؟ تفصیلا ت سامنے آ گئیں
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے چائے والے کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے لیکن وہ آج کل کیا کر رہا ہے ؟ تفصیلا ت سامنے آ گئیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023