سنی لیون پر بھی شرمناک الزام لگ گیا

سنی لیون پر بھی شرمناک الزام لگ گیا

ممبئی(سچ نیوز)  نامور اداکارہ سنی لیون پر بالی ووڈ پروڈیوسر نے لاکھوں روپے کے غبن کا الزام لگا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسربھارت پٹیل نے سنی لیون پر5 لاکھ روپے نا لوٹا نے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے سنی کو 2015 میں اپنی فلم ’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ میں ڈانس نمبرکرنے کے لیے دئیے تھے۔ پٹیل کا کہنا ہے کہ سنی کو ڈانس نمبر کرنے کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے دئیے جانے تھے جس میں سے 5 لاکھ انہیں معاہدے پر دستخط کرتے وقت دئیے گئے تھے اورباقی کی رقم پروموشن اور گانے کی ریہرسل کے دوران دی جانی تھیتاہم جب گانے کی شوٹنگ شروع ہوئی تو سنی نے شوٹنگ میں حصہ لینے کے بجائے پروڈکشن ٹیم کے فون سننے ہی چھوڑ دئیے۔ لہٰذا اب فلم پروڈیوسرنے سنی لیون سے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے دوران دی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب اداکارہ سنی لیون نے خود پرلگے غبن کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کسی کے پیسے نہیں لوٹانے ہیں، یہ سب جھوٹ اورمن گھڑت ہے۔

Exit mobile version