ممبئی(سچ نیوز) معروف کامیڈین واداکار سنیل گروور نے ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ایک پروگرام میں دکھائی دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کامیاب ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کامیڈین سنیل گروور ان دنوں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم ’بھارت’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ان کی اصل پہچان چھوٹی سکرین ہی ہے جسے وہ چھوڑنا نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ کامیڈین نے ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سنیل گروور فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ مکمل کرتے ہی ایک نئے پروگرام کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپس آرہے ہیں اور اس حوالے سے ان کا نجی ٹی وی سے معاہدہ بھی ہوگیا ہے، یہ ایک منی سیریز ہوگی جس میں پہلے مرحلے میں 14 پروگرامز ویک اینڈ پر نشر ہوں گے، معروف کامیڈین سدیش لہری بھی سنیل گروور کے ہمراہ مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھریں گے۔
سنیل گروور کی نئے پروگرام کے سا تھ چھوٹی سکرین پر واپسی
سنیل گروور کی نئے پروگرام کے سا تھ چھوٹی سکرین پر واپسی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023