سنگاپور میں اب کوئی بچہ پوزیشن نہیں لے گا: وزیرتعلیم کا اعلان

سنگاپور میں اب کوئی بچہ پوزیشن نہیں لے گا: وزیرتعلیم کا اعلان

سنگاپورسٹی (سچ نیوز)سنگاپور میں اب کوئی بھی سکول جانے والا بچہ پوزیشن نہیں لے سکے گا کیونکہ وہاں کی حکومت نیاسکولوں میں تعلیمی قابلیت جانچنے کا برسوں پرانا اول،دوم اورسوئم آنے کانظام ختم کرنے کااعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور کے وزیرتعلیم نے سکولز پرنسپلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سیکھنے کے عمل کاکوئی مقابلہ نہیں۔ سکول پرنسپلز سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسزمیں نتائج کا ایک دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ دیکھا جائے گا بچے نے کتنا سیکھا ہے؟

Exit mobile version