سندھ میں پنجاب کی طرح کی پیش رفت ہو سکتی ہے: فواد چودھری

لاہور: (سچ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والوں سے پیسوں کا حساب مانگیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتی ہے۔ ہمیں اپنے سسٹم کو مضبوط کرنا ہے۔

سچ نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر نیب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر کیس کرتی ہے تو ان کو اختیار ہے وہ گرفتار کر سکتی ہے۔ سندھ اسمبلی میں اسپیکر چیمپر کو سب جیل قرار دے کر اسپیکر وہاں رہنا شروع ہو گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں پر سنگین الزامات ہیں۔ اسمبلی کے قوانین کو ایک مجرم کو تحفظ دینے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جب سندھ کا پیسہ دبئی اور لندن میں نکلے گا تو سندھ کا کیا ہو گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سندھ میں پنجاب کی طرح کی پیش رفت ہو سکتی ہے۔ سندھ میں اپوزیشن کے پاس 16 ارکان کم ہیں۔ ہمارے آئین میں تحریک عدم اعتماد کے زریعے ہی کسی کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔ سندھ کے ایم پی اے تھوڑی آزادی محسوس کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ارکان کو لیڈرشپ ہی نظر نہیں آرہی۔ پنجاب کی پیش رفت میں اہم نے زیادہ کوشش نہیں کی۔

Exit mobile version