کراچی سے کویڈ 19 کے حوالے سے اہم خبر دیتے ہیں
کرونا وائرس کی دوسری لہر ہر سندھ حکومت کا وزارت داخلہ کی طرف سے شادی ہال، کاروبار، پبلک اور پرائیویٹ آفس، ریسٹورنٹس کے متعلق حکم نامہ جاری
سندھ میں تمام سرکاری اورنجی دفاتراورپبلک مقامات پرماسک پہنالازمی قرار، ماسک نہ پہنےکی صورت میں جرمانہ ہوگا،
کاروباری اوقات صبح 6 سے شام 6 بجے تک ہوں گے، تمام کاروباری مراکز جُمعہ، اتوار کو مکمل بند رہینگی، صرف روزمرّہ کی ضروری اشیاء کی دکانیں کُھلی رہینگی،
بندجگہوں پرشادی کی تقریبات پرپابندی عائدکردی گئی، کھلےمقامات پرشادی کی تقریب میں200افرادشریک ہوسکیں گے، شادی کی تقریب رات9بجےختم کرناہوگی، شادی کی تقریبات میں بوفےکی اجازت نہیں ہوگی، کھاناپیک ڈبوں میں مہمانوں میں تقسیم کرنےکی اجازت ہوگی،
انڈور ٹھیٹر، سینما، جم کلب، اسپورٹس سینٹر اور مزارات بھی بند رہیں گے۔
تمام سرکاری اورنجی دفاترمیں ورک فرام ہوم کی پالیسی اپنائی جائے، 50 فیصد افراد گھر سے کام کرنے کی پالیسی پرکام کرینگے،رپورٹ کامران آکبانی سچ نیوز کراچی