سندھ حکومت کراچی حیدرآباد کیلئے فیصلے پرنظرثانی کرے‘ فیضان راوت لاک ڈائون کے نام پر بہت نقصان ہوچکا‘جنرل سیکریٹری ایکرا کی تاجروں سےگفتگو۔

کراچی(روزنامہ سچ انٹرنیشنل) ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیضان راوت نے کہا ہے کہ انڈور ڈائننگ فوری کھولی جائے ،کراچی اورحیدرآباد کے لیے الگ قانون کسی صورت منظورنہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرہ اور دیگر تاجر رہنمائوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
فیضان راوت نے کہا کہ وزارت داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرکے تاجر دشمنی کا ثبوت دیا ہے، جس میںکراچی اور حیدرآباد کے تاجروں سے امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔فیضان راوت نے کہا کہ تاجر برادری کا لاک ڈائون کے نام پر بہت نقصان ہوچکا ہے،ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں ریسٹورنٹ کی انڈور ڈائیننگ کو مکمل طور پر کھولا جائے اور وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ داخلہ کو ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دیں۔

فیضان راوت نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے لیے لاک ڈائون کا بہت متعصبانہ فیصلہ کیا ہے،دونوں بڑے شہروں کے لیے کاروباری اوقات8بجے اور سندھ کے باقی اضلاع کے لیے 10بجے جب کہ کراچی اور حیدرآباد کے لیے ہفتے میں 2 چھٹیاں ،باقی اضلاع میں ایک چھٹی دی گئی ہے، یہ شہری علاقوں کا کاروبار تباہ کرنے کی سازش ہے اور شہری علاقوں کو اندرون سندھ سے الگ کرنے کی بات کی گئی ہے ۔
فیضان راوت نے کہا کہ حکومت سندھ دونوں اہم شہروں میں کاروبار تباہ کرکے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنا بند کرے، ریسٹورنٹ سمیت جن کاروباری شعبوں میں تاجر ویکسی نیشن کراچکے ہیں ان کو ہفتے کی7دن کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے،ان کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ فیضان راوت نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروباری لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے،کراچی اور حیدرآباد کے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی پابندی ختم کی جائے اور اسے بھی پورے سندھ کی طرح رات 12تک کاروبار کرنے اور انڈور ڈائننگ کی اجازت دی جائے ۔

Exit mobile version