تفصیلات کے مطابق
پی ایس 88 میں 20 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی۔
انتخابی سامان کی ترسیل کردی گٸی
پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے
اصل مقابلہ پیپلزپارٹی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ،تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے درمیان متوقع ہے۔
پیپلزپارٹی کے محمد یوسف بلوچ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساجد احمد، تحریک انصاف کے جان شیر خان اور تحریک لبیک پاکستان کے سید کاشف علی امیدوار ہیں۔
16 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
پی ایس88 ملیر میں کل ووٹ ایک لاکھ 45 ہزار 627 ہیں ،
81 ہزار 425 مرد اور 64ہزار 202 خواتین ووٹر ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کی تعداد 108 ہے۔
33 انتہائی حساس، 27 حساس پولنگ اسٹیشن ہیں۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 8 پولیس اہلکار، حساس پر 4 اہلکار تعنیات ہوگے۔
پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔