نئی دہلی(سچ نیوز) سمندری طوفان ’فانی‘ سے بھارت میں 7 افراد ہلاک ہوگئے بھارت کے مشرقی ساحلوں میں آنے والے طاقتور سمندری طوفان ’فانی‘ جمعہ کی صبح بھارتی ریاست اڑیسہ سے پوری شدت سے ٹکرا گیا، بھارتی حکام کے مطابق طوفان ’فانی‘ میں 145 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں جب کہ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع پوری کے علاقوں میں درخت گرنے اور دیگر واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے دس لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، مشرقی ساحلی علاقوں میں 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ممکنہ تباہی کے پیش نظر ریاست اڑیسا کے حکام نے تقریبا ایک ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا۔سمندری طوفان فانی اڑیسہ کے شہر پوری سے ٹکرا گیا، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں کے ساتھ تیز بارش نے متعدد علاقوں کو آ لیا، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سکول و کالج بند اور ٹرین سروس اور پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ساتھ ہی ریاست ویسٹ بنگال میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان ریاستوں میں پندرہ مئی تک طبی عملے کو چوکنا رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کی شدت کے سبب 10کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور چھ سے بارہ انچ تک بارش متوقع ہے، یاد رہے کہ اڑیسہ میں سال 1999 میں آنے والے سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سمندری طوفان ’فانی‘ بھارت سے ٹکرا گیا، جانی نقصان
سمندری طوفان ’فانی‘ بھارت سے ٹکرا گیا، جانی نقصان
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024