سلمان خان نے شادی کے بغیر ہی باپ بننے کا فیصلہ کرلیا

سلمان خان نے شادی کے بغیر ہی باپ بننے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے شادی کے بغیر ہی باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان خان کی شادی تاحال ایک معمہ ہے اور ان کے مداحوں کو بڑی شدت کے ساتھ خان کی شادی کا انتظار ہے لیکن ٹائمزآف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سلو میاں شوہر بنیں یا نہ بنیں لیکن پاپا ضرور بننے والے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان خان سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے باپ بننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔

سلمان خان اگر باپ بننے کیلئے کرائے کی کوکھ حاصل کرتے ہیں تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی کیونکہ ان سے قبل بالی ووڈ میں یہ روایت عام ہوچکی ہے۔ ان سے قبل کرن جوہر، عامر خان، شاہ رخ خان، تشار کپور، ایکتا کپور ، سنی لیونی اور فرح خان جیسے اداکار اور ڈائریکٹرز بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

Exit mobile version