ممبئی(سچ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان رومانوی کردار کے لیے بہترین ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں سونم کپور نے کہا کہ فلموں میں اگر رومانوی کردار کرنے کی بات آئے تو سلمان خان سب سے بہترین اداکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے اپنی فلموں میں ہر طرح کا کردار ادا کیا ہے چاہے وہ ایکشن ہو یا کامیڈی ہو ۔ سونم کپور نے کہا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات فلم ‘سانوریا’ سے کی تھی جس میں ان کے ہمراہ سلمان خان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔