نیویارک(سچ نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017ءمیں 45کروڑ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں معروف مصور لیونارڈو ڈا ونشی کی ایک پینٹنگ خریدی تھی۔یہ پینٹنگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصویر پر مبنی تھی۔ اب شہزادہ محمد نے مبینہ طور پر ایک بار پھر ایک پینٹنگ کروڑوں روپے میں خرید لی ہے۔ یہ پینٹنگ معروف آرٹسٹ یوئی کوساما (Yayoi Kusama)کی بنائی ہوئی ہے۔اس پینٹنگ میں یوئی کوساما نے زرد رنگ کے پیٹھے (سبزی)کو کینوس پر اتارا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس پینٹنگ کی نیلامی لندن کی ایک گیلری میں ہوئی جہاں سے اسے ایک شخص نے 50لاکھ ڈالر میں خریدا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص نے یہ پینٹنگ شہزادہ محمد کے لیے خریدی۔لیونارڈو ڈاونشی کی پینٹنگ بھی شہزادہ محمد نے کسی اور شخص کے ذریعے خریدی تھی۔