تہران (سچ نیوز )ایران نے چالیس برس کے بعد خواتین کو سٹیڈیم میں جا کر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دیدی ہے ، کل خواتین شائقین پہلی مرتبہ سٹیڈم میں جا کر براہ راست میچ دیکھ سکیں گی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ایران میں 1979 میں انقلاب کے بعد خواتین کیلئے یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ سٹیڈیم میں جا کر مرد وں کے میچز براہ راست دیکھ سکیں گی ۔گزشتہ ماہ ایران نے اکتوبر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے خواتین شائقین کو سٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی تھی ۔خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت ملنے کے بعد پہلا میچ تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں 10 اکتوبر کو ہوگا جس میں خواتین شائقین کی شرکت کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسٹیڈیم میں 80 ہزار نشستوں میں 3ہزار5 نشستیں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والی خواتین کا کہنا تھاکہ وہ اس اقدام پر بے حد خوش ہیں کیونکہ وہ بھی اب آزادی سے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے میچز دیکھ سکیں گی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
سعودی عرب کے بعد ایران نے بھی خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اجازت دیدی
سعودی عرب کے بعد ایران نے بھی خواتین کو بڑی خوشخبری سنا دی ، اجازت دیدی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024