سعودی عرب کی فوجی عدالت نے صحافی جمال خشوگی قتل کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرتے ہوئے 8ملزموں کو مجموعی طور پر124سال قید کا حکم دیدیا
ریاض (سچ نیوز )سعودی پراسیکیوشن آفس کے مطابق ریاض کی فوجی عدالت نے فیصلہ سنایا،فیصلے کے مطابق عدالت نے 5ملزموں کی سزائے موت ختم کرکے انہیں 20 ،20 سال قید کی سزا سنا دیں، 3 افراد کی عمر قید ختم کرکے انہیں بالترتیب10اور سات سات سال قید کی سزادی۔ادھرمقتول صحافی جمال خشوگی کی ترک منگیتر نے سعودی عدالت کے فیصلے کو ڈھونگ قرار دیدیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے فیصلہ جاری کرکے انصاف کا مکمل مذاق اڑایا ہے ۔ یاد رہے کہ جمال خشوگی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔ جمال خشوگی کے لواحقین قاتلوں کو معاف کر چکے ہیں۔